دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے:قاسم الکریم

May 09, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) قائد خاکسار تحریک  قاسم الکریم نے کہا ہے کہ اس حملے نے پوری قوم کوایک بارپھرمتحد کردیا ہے۔عوام اورریاستی ادارے مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیاء کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہا ہے ۔ بھارت کی جانب سے حملہ نہ صرف پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی گھنانی سازش ہے ،بھارت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزی خطے میں ایک بڑے تصادم کو جنم دے سکتی ہے ۔پاکستان امن کا داعی ہے ، مگر اپنی سرزمین کے دفاع سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ہماری مسلح افواج پوری طرح چوکس اور دشمن کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں،پاک فوج کا دشمن کے 5طیارے گرانا افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت ہے،رافیل اور مگ طیاروں کے تباہی کے بعد انڈیا مسلسل ڈرونز حملے کر رہا ہے۔

مزیدخبریں