کامونکی:ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم 

May 09, 2025

کامونکی(نمائندہ خصوصی)گذ کنگروالی آرائیاں کے فرمان سے  تین ڈاکو 45ہزار اورموبائل،منڈیالہ روڈ کے  احمد سے دو ڈاکو موبائل ، حامد عمر اور ارشد سے ڈاکو ساڑھے تین ہزارروپے اور دو موبائل،محلہ حبیب پورہ کے اشرف کے گھر چار ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر ساڑھے تین لاکھ روپے اور طلائی زیورات،پْرانی آبادی کے ا نیس سے دو ڈاکو موبائل، خان ٹاؤن کے ابرار سے دو ڈاکو پندرہ ہزارروپے اور موبائل ،اولکھ آباد کے غلام مصطفی سے دو ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔شیر گڑھ سے اقبال کی موٹر سائیکل ،تولیکی روڈ کی رضیہ کے گھر سے چورموبائل ، حماد کے گھر سے ستر ہزار روپے اور موبائل،عبداللہ روڈ کے رفیق سراء کے زیر تعمیر مکان سے چورسامان،اسد پرویز کی فیکٹری کا برقی میٹر ،خالد محمود کی فیکٹری سے چور آٹھ لاکھ بیس ہزارروپے کے چاول چوری کرکے لے گئے۔ گوجرانوالہ کے اویس کا منی ٹرک اْسکا سابقہ ڈرائیور سادھوکی کا سفیان چوری کرکے لے گیا۔

مزیدخبریں