نوشہرہ ورکاں: ڈاکو شہریوں سے نقدی و موبائل لوٹ کر فرار 

May 09, 2025

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)ڈاکو راج،تاجر سے دو مسلح ڈاکو ڈیڑھ لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار،دوسری واردات دن دیہاڑے مدینہ چوک میں ہوئی،ڈاکو تاجر سے ہزاروں روپے نقد اور موبائیل لے گئے،پولیس رپورٹ کے مطابق محمد اعظم  بیٹے احمد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر تھا کہ سنیاریانوالہ کے قریب ڈاکو تعاقت کر کے دونوں باپ بیٹے سے ڈیڑھ لاکھ کی رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ اور نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار راہزنوں نے اسی جگہ پر دیگر افراد کے ساتھ بھی واردات کے دوران بھاری نقدی لوٹ لی۔عامر نامی دوکاندار سے ڈاکو نقدی اورموبائیل چھین کر فرار ہو گئے قابل ذکر  بات یہ ہے کہ گردو نواح میں مسلح موٹر سائیکل راہزنوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔

مزیدخبریں