قلعہ دیدار سنگھ:ڈی ایس پی کی دفتر میں عدم موجودگی سے سائلین مشکلات کا شکار

May 09, 2025

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)ڈی ایس پی سرکل قلعہ دیدار سنگھ غازی عامر شاہین گوندل گزشتہ دس،بارہ روز سے دفتر سے غیر حاضر ہیں۔جس کی وجہ سے سائلین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کو بار بار چکر کاٹنے پڑ رہے ہیں۔جس سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے اور ان کے مسائل حل نہیں ہو پا رہے عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ڈی ایس پی سرکل قلعہ دیدار سنگھ کی سرکاری ذمہ داریوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ہو سکے۔

مزیدخبریں