ملکی استحکام و سلامتی کی خاطر پاکستانی قوم متحد ہے :افضال حیدر 

May 09, 2025

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے سٹی صدر میاں افضال حیدر اور سٹی جنرل سیکرٹری حاجی ملک محمد اقبال نے کہا ہے کہ ملکی استحکام و سلامتی کی خاطر پاکستانی قوم متحد ہے ۔ بھارتی بزدلانہ حملہ پاکستانی عوام کو مرعوب نہیں کرسکتا مودی سرکار کو پاکستان پر جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے بھارتی رافیل اور مگ طیارے گرا کر پاک فضائیہ نے اپنی برتری ثابت کی ہے سرحدوں کے دفاع کی ضامن بری فوج نے جس طرح بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر اور چوکیاں تباہ کیں ان سے بھارت کو اپنی غلطی کا پوری طرح احساس ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں