شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) انجمن غلا مان مصطفی ہائوسنگ کالونی کے سرپرست اعلیٰ سردار ملک اکرام دمن ڈوگر نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینی سر زمین پر جاری اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لے اور اسلامی ممالک کو اسرائیل کی ہٹ دھرمی کابھرپور جواب دینا ہوگا اسرائیلی جارحیت اس وقت عالمی کرنٹ ایشو ہے پاکستانی قوم فلسطین کیساتھ کھڑی ہے اقوام متحدہ سمیت دیگر تمام عالمی ادارے بھی جنگ بندی میں مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں اگر مسلمان حکمران خواب غفلت سے نہ جاگے تو فلسطین کے بعد دیگر مسلمان ممالک کی باری آسکتی ہے کیونکہ اسرائیل توسیع پسندانہ یہودی ریاست کے منصوبہ پر کاربند ہے ۔
عالمی برادری اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لے:ملک اکرام
May 09, 2025