وزیر اعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ
اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، شوکت خانم اسپتال فنڈریزنگ میں اوورسیز پاکستانیوں نے مدد کی، سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کی کارکردگی بہت بری تھی، پاکستان سے باہر رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کو جانتا ہوں،اوورسیز پاکستانیوں نے میری بہت مدد کی ہے، شوکت خانم اسپتال کو چلانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت اہم کردار ہے، ترسیلات زر کو بڑھانے میں گورنر اسٹیٹ بینک کا بہت اہم کردار ہے،مشکل وقت میں سعودی حکومت نے ہماری مدد کی،پاکستان نے بہتر اقدامات کےباعث معیشت کو سنبھالا،پاکستان میں معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے، پاکستان میں تعمیرات کے شعبے میں زبردست تیزی ہوئی ہے، پاکستان میں غریب عوام کے لیے ہاوَسنگ اسکیم شروع کی ہوئی ہے، پاکستان کے عوام کو سمجھ اگیاہے مکان کا کرایہ دینے سے بہتر گھر کا قرض دیناہے،امید کرتے ہیں پاکستان سفارتخانہ کارکرگی بہتر کرے گا، سعودی عرب سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں،سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتاہے۔