وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکاماں سے محبت کے اظہار کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیا ہے ۔ماں سے محبت عالمگیر جذبہ ہے جو کسی دن کا محتاج نہیں۔ماں سے محبت اور خدمت ہر فرد کی جبلت ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھی ہے-ماں محبت،پیار،خلوص اور سچے جذبے کی انمول حقیقت ہے-وطن عزیز کیلئے قربانیاں پیش کرنے والے شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں۔کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی ماؤں کے بچوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں ماؤں کی صحت اور تندرستی کی خصوصیت سے دعا کرنی چاہیئے۔آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میری ماں کی دعائیں شامل ہیں -اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے بعد ماں کی دعاؤں سے وزارت اعلیٰ کا منصب ملا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زندگی میں کامیابیوں کیلئے خود کو آج بھی والدہ کی دعاؤں کا محتاج سمجھتا ہوں۔