بجلی کے تار ٹکرانے سے کپاس سے لوڈ ٹرالر میں آگ لگ گئی شعلے دور تک نظر آتے رہے
جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)بجلی کی تاریں ٹکرانے سے ٹرالر میں آگ لگ گئی، کپاس کی گانٹھیں اور ٹرالر جل گیا. تفصیل کے مطابق ضلع جھنگ کا رہائشی ڈرائیور عرفان کراچی سے کپاس کی گانٹھیں لوڈ کرکے ملتان لے جارہا تھا کہ اڈا بمب موڑ کے قریب بجلی کی تاریں ٹکرانے سے ٹرالر میں آگ لگ گئی. آگ نے ٹرالر کو لپیٹ میں لے لیا. آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دینے لگے. ٹرالر اور اس پر لوڈ کپاس کی گانٹھیں جل گئیں. تاہم ڈرائیور نے ٹرالر کے انجن والے حصہ کو علیحدہ کرلیا تھا.اور جانی نقصان سے محفوظ رہا۔