وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل کیلئے ٹیلی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کا میکانزم بنا لیا ہے۔ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کے خاطرخواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اور ارکان اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی ضرورت ہیں، ان کی بروقت تکمیل بہت اہم ہے۔ منصوبو ں کی نگرانی کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں لوٹ مار قصہ پارینہ ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ دور دراز علاقوں بالخصوص جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں جان بوجھ کر تاخیر کا رویہ برداشت نہیں۔ ترقیاتی منصوبے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے بنائے جاتے ہیں، کسی کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے۔ شہر شہر دورے کرکے ترقیاتی منصوبوں کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ہر بڑے چھوٹے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر نظر ہے، بے ضابطگیاں نہیں کرنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان، ایم این اے امیر سلطان، ارکان صوبائی اسمبلی رانا شہباز احمد اور عمر فاروق شامل تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024