صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ہفتے میں 3دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہفتے کے باقی دن لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی ۔صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق بیان جاری کردیا ،وزیراطلاعات فیاض الحسن نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں تین دن جمعہ ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، جبکہ پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو نرمی ہوگی ،نرمی کے دنوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورت میں چھوٹی دکانیں اور بازاروں میں کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہوگی تاہم بڑے پلازے اور شاپنگ مالز ہفتے کے ساتوں دن بند رہیں گے ۔کورونا کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے 6 بڑے شہروں میں جزوی لاک ڈاؤن برقرار رہے گا ۔ لاہور ،فیصل آباد ،ملتان ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی اور گجرات شامل ہیں ۔ 15 اضلاع میں 18 مئی تک ایس اوپیز کے ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی۔ ہفتے میں 4 دن دکانیں اور مارکیٹیں ایس او پیز کے تحت کھل سکیں گے،چھوٹی مارکیٹیں شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نئے فیصلوں سے متعلق نوٹی فکیشن کچھ دیر میں جاری ہو گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024