ترجمان(ن)لیگ مریم اورنگزیب نے کارکنوں کےخلاف مقدمہ درج کرنےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پرلیگی کارکنوں کےخلاف مقدمہ افسوسناک ہے، عمران صاحب یہ مقدمے اب ہماراراستہ نہیں روک سکتے ، عمران صاحب یہ مقدمے اب عوام کی آواز نہیں روک سکتے ۔جمعرات کو ترجمان(ن)لیگ مریم اورنگزیب نے کارکنوں کےخلاف مقدمہ درج کرنےکی مذمت کی اور کہا کہ عمران خان کی ہدایت پرلیگی کارکنوں کےخلاف مقدمہ افسوسناک ہے،عمران صاحب پارلیمنٹ پرحملہ ہوانہ سرکاری املاک کونقصان پہنچا، عمران خان آپ تو گالیاں دیتے رہے پھربھی آپ پرکوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024