کراچی: سپریم کورٹ نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کے عدالتی احکامات نہ ماننے کے وزیر بلدیات سعید غنی کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں اٹارنی جنرل، سیکریٹری دفاع اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سیکریٹری دفاع کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ رپورٹ مبہم ہے، عدالتی احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا، یہ رپورٹ غیر اطمینان بخش اور آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ اس پر اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے، مجھے وضاحت کا موقع دیا جائے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024