اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف مرکزی اپیل کی سماعت 19جون تک ملتوی کردی ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف مرکزی اپیل کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے کی ۔ بنچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل ہیں ۔کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید ہونے کے باعث نواز شریف خود پیش نہیں ہوئے۔پیپر بک مکمل نہ ہونے کے باعث سماعت پھر ملتوی کر دی گئی۔نوا زشریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ رمضان کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ لیں۔ عدالت نے خواجہ حارث کی استدعا منظور کرتے ہوئے اپیل پر سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024