اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کل راولپنڈی میں ماوں اور بچوں کے جدید اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اسپتال کی تعمیر دوسال میں مکمل ہوگی، پانچ ارب 94کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل راولپنڈی میں ماوں اور بچوں کے جدید اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، 200 بیڈز کے نئے اسپتال کا سنگ بنیاد کل شام کو راولپنڈی میں رکھا جائے گا۔
وزیر اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے ، تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،وفاقی وزراء شیخ رشید ،طارق بشیر چیمہ اور ڈاکٹر ظفرالہ شریک ہوں گے۔
اسپتال کی تعمیر دوسال میں مکمل ہوگی، پانچ ارب 94کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے، گائنی اسپتال اصغرمال روڑپر 105 کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا، روزانہ 1500 خواتین کا علاج ہوگا۔
اسپتال وفاقی شیخ رشید کے حلقے میں تعمیر ہوگا۔ شیخ رشید آج شام پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گے۔
اسپتال میں 25 بیڈ کی ایمرجنسی، جدید آپریشن تھیٹرز، لیبر رومز، انتہائی نگہداشت یونٹس قائم کئے جائیں گے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کابینہ ڈویژن کی سرپرستی میں اسپتال کا منصوبہ 2020 میں مکمل ہوگا۔