فرخ سہیل گوئندی کی کتاب ’’لوگ در لوگ‘‘ شائع ہو گئی

لاہور (پ ر) فرخ سہیل گوئندی کی کتاب لوگ در لوگ شائع ہو گئی ہے۔ کتاب جمہوری پبلیکیشنز نے شائع کی ہے۔ لوگ در لوگ کئی داستانوں کا مجموعہ ہے۔ یہ کتاب ایک پرشور عہد کی تصویر ہے جسے پڑھ کر قارئین تو لطف اندوز ہوں گے ہی اس میں مؤرخین کیلئے بھی بہت سا قابل قدر مواد موجود ہے۔ اس کتاب میں درج واقعات آئندہ سیاسی تاریخ لکھنے والوں کے کام آئیں گے۔ کتاب میں ذوالفقار علی بھٹو کی کرشماتی شخصیت کا سحر بیان کیا گیا ہے۔ بے نظیر بھٹو سے ملاقات کے تاثرات بھی قلمبند کئے ہیں۔