ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے کانگریس کو نہیں دوں گا: امریکی وزیرخزانہ
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیرخزانہ نے صدر ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے کانگریس کو دینے سے انکار کر دیا۔ امریکی وزیرخزانہ اسٹیون منوشن نے کہا وہ صدر ٹرمپ کے ٹیکس معاملات سے متعلق دستاویزات کانگریس کے حوالے نہیں کریںگے۔ ایوان نمائندگان کے رکن رچرڈ نیل کے نام ایک خط میں وزیرخزانہ نے دعویٰ کیا کانگریس کی جانب سے ایسی درخواست کا قانون سازی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ادھر رچرڈ نیل نے کہا وہ منوش کے اس خط کے جواب میں قانونی چارہ جوئی کریں گے۔کہا جا رہا کہ امریکی وزیرخزانہ کے اس دعوے کے باعث کانگریس اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان قانونی جنگ کا امکان مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ یہ تیسری بار ہے جب امریکی وزارت خزانہ نے کانگریس کی درخواست کے باوجود صدر ٹرمپ نے ٹیکس گوشوارے پیش کرنے سے انکار کیا ہے۔