فیصل آباد کے نواحی علاقے ساہیانوالہ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق، 11 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے ساہیانوالہ کے قریب مسافروں سے بھری بس سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 11 شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال اور ایک زخمی کو فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ۔ بس ملتان سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ بس ایک حصہ مکمل تباہ ہو گیا۔پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38