خیبر پختونخوااورپنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہروںبنوں، کوہاٹ ،دیر ،صوابی، پاراچنار، سوات، ایبٹ آباد، مردان، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان ،میران شاہ ،نوشہرہ اورچترال ،مالاکنڈ ، خیبرایجنسی ، اورکزئی ، کرم ایجنسی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔پنجاب کے شہروں میانوالی، سرگودھا اور بھکر میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی رپورٹس سامنے آئیں۔زلزلے کا مرکز بنوں سے 30 کلومیٹرشمال تھا،جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024