پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی آڈٹ ٹیم 3روزہ دورے پر آج ملتان آئیگی
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)پنجا ب ٹیکسٹ بورڈ کی ٹیم آڈٹ کیلئے تین روزہ دور ے پر آج ملتان پہنچے گی ، بتایا گیا ہے کہ ٹیم 9مئی سے 11مئی تک ملتان کے سکولوں کا دورہ کرے گی کتابوں کے حوالے سے ریکارڈ چیک کرنے کے علاوہ طلبا و طالبات سے کتابوں کی فراہمی اور درسی کتب کے استعمال بارے پوچھ گچھ کرے گی۔