اعصام الحق قریشی کو میڈرڈ اوپن کے مینز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں شکست
میڈرڈ(آئی این پی)پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی میڈرڈ اوپن کے مینز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈرڈ میں جاری مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور میکسیکو کے سانتیاگو گونزالے کو ڈچ جوڑی رابن ہاس اور جین جولین راجر کے ہاتھوں شکست ہوئی اوران کی جیت کا سکور 7-5 اور 6-3 رہا۔