ڈی سی ایل:خان سلطان کی سیمی فائنل میں رسائی ،آکسفورڈ ڈولفن نے لالی پورکنگز کو ہرادیا
دوکوٹہ ( نا مہ نگار ) ڈی سی ایل ٹورنامنٹ میں خان سلطان کی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا آکسفرڈ ڈولفن نے لالی پور کنگز کو ہرا دیا ۔پہلا میچ آکسفرڈ ڈولفن اور لالی پور کنگز کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں آکسفرڈ ڈولفن کی ٹیم نے مقررہ آٹھ اوورز میں 129رنز بنائے جواب میں لالی پور کنگز کی ٹیم 119رنز بنا سکی دوسرا میچ خان سلطان اور اوجلہ ٹائیگر کی ٹیموں کے درمیان ہوا خان سلطان کی ٹیم نے 92رنز بنائے اوجلہ ٹائیگر کی ٹیم 80رنز بنا سکی خان سلطان کی ٹیم نے یہ میچ جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔