ڈیرہ کا تاریخی اثاثہ کمپنی باغ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا
ڈیرہ غازیخان (مظہر لاشاری سے) ڈیرہ غازیخان کا تاریخی تفریحی اثاثۃ کمپنی باغ، تباہی کی طرف گامزن پی ایچ اے والوں نے بھی کچھ نہ کیا 1914ء میں تعمیر ہونے والا تاریخی باغ کو امرتسر کے تاریخی کمپنی باغ کی طرز پر حکومت برطانیہ نے بنایا تھا تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کے لیے سیر و تفریح کے لیے بنایا گیا قدیمی باغ المعروف سٹی پارک کی مقامی انتظامیہ ،منتخب نمائندوں اور پی ایچ اے کی مسلسل غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے اور تباہی کی طرف گامزن ہوچکا ہے سٹی پارک کے اندر تمام قدیم درخت ہرروز گر رہے ہیں جبکہ پارک کے اند ر بنائے گئے مختلف گروانڈز پر مختلف کھیلوں کے کلب بن چکے ہیں کمپنی باغ جو کبھی دو مربع اراضی سے زائد رقبہ پر مشتمل تھا لیکن اب سکڑ کر صرف 15ایکڑ باقی بچا ہے گذشتہ سال سٹی ایم پی اے علیم شاہ نے سٹی پارک کی از سرنو تعمیر کرانے کا اعلان کیا تھا جو ابھی تک ایفائے عہد نہیں کراسکے ڈیرہ غازیخان کے شہر یوں میں شامل صاحبزادہ آصف رحیم ، محمد امین خان خٹک، لالہ فاروق عزیز ، شیخ ارشا احمد نے ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی باغ کی پرانی حیثیت کوبحال کیا جائے اور اسکی رونقوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ نسل نو کواپنے تاریخی اثاثہ کے بارے میں آگاہی حاصل ہوسکے۔