مظفرگڑھ : زہریلی لسی پینے سے 11 بچوںسمیت 15 افراد کی حالت غیر
مظفرگڑھ(نامہ نگار)مظفرگڑھ میں زہریلی لسی پینے سے 11 بچوں سمیت 15 افراد کی حالت غیر ہوگئی تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی بستی پپلاں والا میں زہریلی لسی پینے سے 15 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ ریسکیو کے مطابق متاثرہ افراد میں 11بچے اور 4 خواتین بھی شامل تھے،ریسکیو کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں2سے4سال کے درمیان تھیں۔ بچوں سمیت تمام متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ریسکیو کے مطابق متاثرہ افراد نے گھر میں بنائی گئی دہی سے لسی بنائی، جسے پینے کے بعد تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔متاثرہ افرادمیں 65سالہ خادم حسین ،30سالہ جاوید ،28سالہ مجاہد ،4سالہ علی ،30سالہ صفیہ ،3سالہ رئیسہ ،4سالہ حلیمہ ،2سالہ سلیمان ،3سالہ تہمینہ ،2سالہ زینب ،26سالہ کنیز ،3سالہ علیشبہ ،4سالہ مہروبہ اور25سالہ نسیم بی بی شامل ہیں۔