الیکشن کمشن نے ضلع وہاڑی کیلئے آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
میلسی‘ بوریوالا (نمائندہ نوائے وقت‘ نمائندہ نوائے وقت)الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات کے لیے ضلع وہاڑی ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کا نوٹفیکیشن جاری کر دیااین ۔ اے 162 کے لیے ایڈیشنل سیشن جج خاور رشید این ۔ اے 163 کے لیے ایڈیشنل سیشن جج محمد محمود غنی این ۔ اے 164 کے لیے ایڈیشنل سیشن جج خالد اسحاق این ۔ اے 165 کے لیے ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف پی پی 229 کے لیے سول جج محمد امجد حفیظ پی پی 230 کے لیے سول جج محمد کاشف علوی پی پی 231 کے لیے سول جج ساجد یعقوب پی پی 232 کے لیے سول جج شاہد جاوید پی پی 233 کے لیے سول جج عبدالرحمٰن وڑائچ پی پی 234 کے لیے سول جج محمد شہزاد انورپی پی 235 کے لیے سول جج قربان علی پی پی 236 کے لیے سول جج زاہد یوسف کو ریٹرننگ آفیسرز مقرر کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔