ٹنڈو محمد خان میں یوم حسینؓ منایا گیا
ٹنڈو محمد خان(نامہ نگار)مجلس وحدت المسلمین نے یوم حسینؓو استحکام پاکستان کانفرنس منعقد کی ۔کیا جس میں خواتین و مرد کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی‘ علامہ اعجاز علی بہشتی‘ علامہ علی حسین نقوی‘ علامہ مختیار امامی‘ علامہ علی انور جعفری‘ فیاض احمد بھٹی‘علامہ محمد بخش غدیری اور دیگر نے خطا ب کیا اور کانفرنس کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت دہشت گردی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ ملک بھر میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے اسکے باوجود ہم پرامن مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں خیمے کے نشان پر ملک بھر میں انتخابات میں حصہ لیں گے اور مخالفین کو شکست دیکر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔