ویمنز ٹی 20 چمپئن شپ، پی سی بی الیون اور زیڈ ٹی بی ویمن نے میچز جیت لئے
لاہور (سپورٹس ڈیسک) کراچی نیشنل سٹیڈیم میں جاری ڈیپارٹمینٹل ٹی 20 ویمنز کرکٹ چمپئن شپ میں پی سی بی الیون اور زرعی ترقیاتی بنک ویمنز نے اپنے میچز جیت لئے۔ تفصیل کے مطابق پی سی بی الیون اور ایس بی پی ویمن کے درمیان میچ پی سی بی الیون نے جیت لیا۔ ایس بی پی ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔ یہ ہدف پی سی بی الیون نے 17ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا جبکہ دوسرے میچ میں زیڈ ٹی بی ڈبلیو نے پہلے کھیلتے ہوئے 168 رنز بنائے جس کے جواب میں ای ڈی یو کوم ڈبلیو کی آٹھ وکٹوں پر صرف 108 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح یہ میچ زرعی ترقیاتی بنک نے 60 رنز سے جیت لیا۔