معذور افراد کو ان کے بنیادی حقوق دینے کے لیے آگہی کی ضرورت ہے
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)معذور افراد ملک کا سرمایہ ہیں سہولیات دے کر انہیں معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جا سکتا ہے حکومت معذور افراد کو سہولیات کے لیے قانون سازی کرے سپرنگ ایسو سی ایشن کے زیر انتظام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدر ناصر مرزا نے کہا کہ معذور افراد کو ان کے بنیادی حقوق دینے کے لیے آگہی کی ضرورت ہے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اس کے لئے تما م تر تعاون کرے گا معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کی محرومیوں کا خاتمہ کرنا ہو گا انہیں سفری سہولیات، ریستوران، ملازمت اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی نجی شعبہ اور حکومت مل کر اس کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکتے ہیں۔