علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دینے پر چوہدری نثار کے شکرگزار ہیں
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دینے پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال اور چیر مین لکھن راجہ فیصل نے غوثیہ سٹریٹ لکھن میں گلیوں کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ علاقے کے تمام مسائل عوام کی دہلیز پر حل کر رہے ہیں ۔ آج لکھن ایک مثالی یونین کونسل میں تبدیل ہو رہی ہے ۔جس کے لیے چوہدری نثار علی خان کی خصوصی توجہ پر مشکور ہیں ۔اہل لکھن کل بھی چوہدری نثار کے ساتھ تھے اور آج بھی انہی کا دم بھرتے ہیں کیونکہ انہوں نے عوامی نمائندہ ہونے کا حق ادا کر دیا ہے ۔تقریب میں وائس چیر مین ملک طلعت سمیت بیسیوں معززین نے بھی شرکت کی ۔