سٹیج ڈرامہ باپ رے باپ پیش کیا گیا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)راولپنڈی،جڑواں شہروں کے باسیوں کے لیے صاف ستھری تفریح کے فروغ کے لیے آرٹس کونسل کے زیراہتمام مزاحیہ سٹیج ڈرامہ باپ رے باپ پیش کیا گیا جس کی تحریروہدایات عقیل انجم نے دیں تھیں۔ڈرامے کے فنکاروں میں ڈاکٹر وقار عظیم، یار محمد، ریحا یوسف،علی زیب، ارشد خان، عمران رشدی،ثوبیہ سلیم اوردیگرفنکارشام تھے۔کھیل کے اختتام پرخطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ کونسل نے ہمیشہ موضعاتی کھیل پیش کیے ہیں جس سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔انھوں نے عقیل انجم کومبارکباددیتے ہوئے کہ کہ فنکاروں نے بہت محنت سے کام کیا اورکرداروں کے ساتھ انصاف کیا ہے۔