تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، صدیق ملک
اٹک ( نامہ نگار ) ضلعی رہنما تحریک انصاف محمد صدیق ملک آف شمس آباد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے عوام کی نظریں تحریک انصاف کی قیادت پر لگی ہوئی ہیں چیئرمین عمران خان نے کرپشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر کھلاڑیوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں چیئرمین اور پارلیمانی بورڈ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوران کے حوالے سے حلف نامہ اور شرائط پر نظر ثانی کریں اس پر نہ صرف قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران کے تحفظات ہیں بلکہ کارکنان بھی شش و پنج کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمد صدیق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں عوام کی جوق در جوق شمولیت اس بات کا بین ثبوت ہے کہ قوم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھ رہے ہیں قوم نے ان سے بہت امیدیں وابستہ کر لی ہیں آنے والا دور تحریک انصاف کا ہو گا ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن سے قبل حصہ لینے والے امیدواران سے لیے جانے والے حلف نامہ اور اس کی شرائط پر نظر ثانی کریں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے پارٹی منشور سے نہ صرف متفق ہیں بلکہ اس پر عمل پیرا ہونے کیلئے عملی طور پر تیار ہیں ۔