فیروز والہ: ڈاکوؤں نے کار سوار فیملی، متعدد راہگیروں کو لوٹ لیا
فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی ننگل ساہداں کے قریب ڈاکوؤں نے کار سوار محمد آصف اس کی فیملی کو لوٹ لیا نقدی، موبائل چھین لئے کالاخطائی روڈ پر کار اور تاجر کوروک کر لوٹ لیا کار چھین لی ڈاکوؤں نے اسے باندھ کر کھیت میں پھینک دیا ڈاکوؤں نے دو تاجروں شفیق احمد اور حامد محمود ڈوگر کے دکانوں کو لوٹ لیا نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے تھانہ بی ڈویژن کے قریب ڈاکوؤں نے سابق پولیس اہلکار محمد اسلم اور اس کے ساتھ شفیق کو لوٹ لیا ڈاکو ایک لاکھ روپے کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔ چوروں نے لیاقت علی کے گھر میں داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔