جوہر ٹائون: گھر میں سلنڈر دھماکہ‘ 3افراد زخمی
لاہور (نامہ نگار) جوہر ٹائون کے علاقہ میں خستہ حال گھر کے اندر سلنڈر دھماکہ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گھر میں سلنڈر دھماکہ میں تین افراد چھت گرنے سے ملبے تلے آکر زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو نے فوراً طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال داخل کروا دیا ہے۔