سعودی عرب:کارکنوں کے مقدمات نمٹانے والی عدالتوں کے ججوں کا تقرر
ریاض (اے پی پی) سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل نے کارکنان کے مقدمات نمٹانے والی عدالتوں کے ججوں کی تقرری کردی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اجلاس میں اعلیٰ عدالتی کونسل کے سربراہ اور وزیر انصاف شیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے کارکنان کے مقدمات نمٹانے والی عدالتوں کے ججوں کی تقرری کا اعلان کیا۔ کونسل کے ارکان نے طے کیا کہ کارکنان کے مقدمات نمٹانے والے ججوں کو وزارت انصاف کے ماتحت تربیتی مرکز میں خصوصی تربیت دی جائے گی۔