گاڑی سے نوجوان کو کچلنے والے امریکی فوجی اتاشی کو تحفظ فراہم کرنیوالا چیف سکیورٹی افیسر گرفتار
اسلام آباد(صباح نیوز‘ نوائے وقت نیوز) اسلام آباد میں گزشتہ ماہ امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو تحفظ فراہم کرنے والے سکیورٹی افسر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار سکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کا تعلق دفتر خارجہ سے ہے جسے دوران انکوائری اے آئی جی کے حکم پر حراست میں لیا گیا۔ امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو موقع سے بھگانے والے دیگر سکیورٹی عملے کی بھی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔چیف سکیورٹی آفیسر تیمورپیرزادہ نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دی تھیں، جن کو دوبارہ گرفتار کرنے کے بعد ایک اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ ایس ایچ او تھانہ کوہسار خالد اعوان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ان پر پر ملزم تیمور کی معاونت کرنے کا الزام ہے۔ دوسری جانب ہلاک ہونے والے نوجوان کے والد کی درخواست پر آئی جی نے دوبارہ انکوائری کا حکم دیدیا۔
امریکی فوجی آپریشن