افغان سرحد پر باڑ لگا نے سے دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد ملے گی ، وزیر اعلیٰ بلو چستان
کو ئٹہ ( نما ئندہ نوا ئے وقت) وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پاک افغان طویل سرحد پر باڑلگانے سے دہشت گردی پر قابو پانے میں مددملیگی۔یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ سے 86کلو میٹر دور پنجپائی کے قریب پنچپائی کے قریب پاک۔افغان سرحدکادورہ کرنے کے بعد صحافیوںسے کرتے ہوئے کہی اس موقع پرصوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی بھی انکے ہمراہ تھے۔وزیراعلیٰ نے باڑلگانے کے عمل کاجائزہ لیا ،انہوں نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ سیاسی وہ دیگرمعاملات کی وجہ سے باڑلگانے میں تاخیرہوئی، افغانستان کیساتھ پاکستان کی سرحد بڑی اہمیت کی حامل ہے،اس پرباڑ لگانے کی ضرورت تھی، دہشت گرد آسانی سے یہاں آتے تھے اور کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گرد دہشتگردی کے کارروائیاں کرتے تھے،وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ دہشت گردی کے کنٹرول کے لئے آج کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔
وزیر اعلیٰ بلو چستان