گارڈن ٹائون ، تربیتی طیارہ گر کر تباہ پائلٹ زخمی، معاون محفوظ رہا
لاہور (نامہ نگار)گارڈن ٹائون کے علاقہ میں چھوٹا تربیتی طیارہ گر نے کے بعد آگ لگ گئی جس سے طیارہ تباہ جبکہ پائلٹ زخمی ہو گیا اورمعاون پائلٹ محفوظ رہا ہے۔ طیارے میں گرتے ہی آگ لگ گئی جس سے طیارہ جل کر تباہ ہوگیا ۔حادثے میں پائلٹ محمد فہیم زخمی جبکہ معاون پائلٹ ہشام محفوظ رہا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو ٹیموں نے طیارے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا جبکہ زخمی پائلٹ محمد فہیم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔
طیارہ تباہ