پانچ آبادگار تنظیموں کا جمڑائو کینال برج پر دھرنا دینے کا اعلان
میرپورخاص (بیورورپورٹ) پانچ آباد گار تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ ناراکینال پر محکمہ آبپاشی کے افسران سے ملی بھگت کر کے لگائی جانے والی بااثر زمینداروں سیاستدانوں کی سینکڑوں لفٹ مشینیں فوری طور پر ہٹائی جائیں۔ کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کرائی جائے اور ملوث افسران کے خلاف نیب میں مقدمہ درج کرایا جائے ،شاخوں اور کینالوں کی ٹیل میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے اور زرعی پانی کے مصنوعی بحران کا خاتمہ کیا جائے دس مئی کو جمڑائو ویسٹ کینال برج پر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فارمرز آرگنائزیشن کونسل سندھ کے چیئرمین جاوید جونیجو کی صدارت میں سندھ کی پانچ آباد گار تنظیموں کا اجلاس جونیجو ہائوس میں ہوا جس میں سارک ، ٹیل آباد گار ایسوسی ایشن ، آباد گار بورڈ ، ہاری اتحاد ،آباد گار اتحاد کے رہنمائوں سمیت بڑی تعداد میں آباد گاروں نے شرکت کی۔
دھرنا/ اعلان