عمران فاروق قتل کیس کی سماعت گواہ کی عدم موجودگی پر ملتوی
اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں گواہ کیپٹن (ر) شعیب کی عدم موجودگی پر کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔ منگل کو عمران فاروق قتل کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ گواہ عبدالمنان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دوسرے گواہ کیپٹن (ر) شعیب منیر حاضر نہ ہوئے۔ عدالت نے عدم پیشی پر گواہ کیپٹن (ر) شعیب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ خان ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ یہ ایک ہائی پروفائل کیس ہے اور گواہ کا یہ رویہ قابل برداشت نہیں۔ کیس پر پوری دنیا کی نظر ہے اگلی سماعت پر دونوں گواہوں کے بیان قلمبند کئے جائیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15مئی تک ملتوی کردی۔
عمران فاروق کیس