13 مئی کو یو م مر دہ باد امر یکہ منا یا جا ئے گا ، راجہ نا صر جعفری
کراچی (نیوز رپورٹر) 13 مئی کو علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر عالمی دہشتگرد امریکہ و اسرائیل کے خلاف یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا۔ امریکہ اور اس کیاتحادیوں نے نہتے اور جنگ سے بے حال شامیوں پر جارحیت کی۔ دنیا بھر میں جتنی بھی بد امنی ہے اس کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواری ہیں جو دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے دنیا بھر میں انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویشن کے کے جنرل مولانا صادق جعفری نے وحدت ہاوس انچولی میں میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کو غیر مستحکم رکھنا امریکی مفاد میں ہے جس کے لئے وہ پاکستان اور افغانستان میں داعش کو بسا رہا ہے۔ یہ ایک الارمنگ صورت حال ہے افغانستان اور پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں ہونے والی ہزارہ برادری کی کلنگ کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہے۔ پاکستان کی مظبوط فوج امریکی مفادات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ عوام اپنی افواج سے محبت کرتی ہے۔.ہم 13 مئی کوکشمیر،فلسطین،یمن،بحرین، عراق و شام سمیت دنیا بھر میں امریکی دہشتگردی کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے۔