دراز گروپ معروف آن لائن کمپنی ’’علی بابا‘‘ کا حصہ بن گئی
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، میانمار اور نیپال میں معروف ای کامرس کمپنی دراز گروپ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کو علی بابا کی جانب سے مکمل طور پر حاصل کرلیا گیا ہے اور وہ اب علی بابا گروپ کے ممبر کے طور پر کام کرے گی۔ اس عمل کے بعد اب دراز علی بابا کی قیادت میں کام کرے گی اور ٹیکنالوجی، آن لائن تجارت، موبائل ادائیگیوں اور لاجسٹکس کے حوالے سے جنوبی ایشیاء کی پانچ ممالک میں اپنے کاروبار کو مزید وسعت دے گی۔