ملتان: گھر میںسوئی ماں، بیٹی پر پنکھا گرگیا، کرنٹ لگنے سے دونوں جاں بحق
ملتان (این این آئی) شجاع آباد روڈ پر اپنے گھر میں سوئی ہوئی ماں اپنی معصوم بیٹی سمیت کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ میڈیا نے ریسکیو 1122 کے حوالے سے بتایا کہ خاتون کی شناخت ثمینہ شہباز کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی چار سالہ بیٹی عبیہہ کے ساتھ اپنے گھر میں سورہی تھی کہ اچانک پنکھا ان پر آگرا اور کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ مرنے والی خاتون کا خاوند رکشہ چلاتا تھا جو اس حادثے کے وقت ساتھ والے کمرے میں آرام کررہا تھا۔ قطب پور پولیس نے مزید تحقیقات کیلئے نعشیں قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی۔