آئس لینڈ کے آتش فشاں نے ایک بار پھر فضائی سروس کو متاثر کیا ہے اور سپین کے پندرہ ایئرپورٹ بند کردیئے گئے
سپین ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق آتش فشاں کی راکھ سے بننے والا گردوغبار تیزی سے جنوبی سمت بڑھ رہا ہے۔ راکھ کے بادل سپین کی فضاؤں میں داخل ہونے کے خدشے کے پیش نظر ہوائی اڈے تقریبا تیرہ گھنٹوں کیلئے بند کرديئے گئے ہیں۔ جو صورتحال واضح ہونے کے بعد کھول دیئے جائیں گے۔
ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گردوغبار کی وجہ سے امریکہ اور یورپ کے درمیان پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں جبکہ اپنی منزل پر پہنچنے کیلئے طویل چکر کاٹنے کی وجہ سے کئی فلائٹس تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔ اس سے پہلے آئرلینڈ نے بھی اپنی فضائی حدود کی طرف بڑھتےغبارآلود بادل کی وجہ سے مغربی علاقوں کے ایئرپورٹس بند کردیئے تھے، تاہم صورت حال واضح ہونے کے بعد انہیں دوبارہ کھول دیا گیا۔