جن پور ( نامہ نگار ) ایس ایچ او تھانہ شیدانی محمد یونس عباسی اور انچارج چوکی جن پور محمد عاطف جتوئی نے سلطان پور کے رہائشی ملزم ساجد حسین سے سولر پلیٹس کی موٹریں برآمد کر کے ٹھل حمزہ کے رہائشی ملک صدیق احمد آرائیں ملک رمضان احمد نائچ محمد رمضان موتھا جن کی سولر پلیٹس کی موٹریں ایک ماہ قبل چوری ہوئی تھی انکو ریکوریاں کروا دی۔ شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ شیدانی محمد یونس عباسی انچارج چوکی جن پور محمد عاطف حسین جتوئی کو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔
جن پور : چوری کی وارداتیں ٹریس ریکوری مدعی مقدمات کے سپرد
Mar 09, 2025