اگیتی کپاس سے کم خرچے میں زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے: عبدالجبار 

Mar 09, 2025

احمد پور شرقیہ ٗ لیاقت پور (خبر نگار+ نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت )محکمہ زراعت (توسیع)احمد پور شرقیہ موضع رشید آباد ترقی پسند کاشتکار محمد ریاض  آرائیں کے ڈیرہ پر اگیتی کپاس کے حوالے سے میگا سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس ساؤتھ پنجاب عبدالجبار تھے۔کسانوں کے میگا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس عبدالجبار نے کہا کہ اگیتی کپاس سے کم خرچے میں زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ڈائریکٹر زراعت بہاولپور ڈویژن محمد جمیل غوری نے کہا کہ بہاول پور میں اگیتی کپاس کی کاشت کیلئے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔کاشتکار اگیتی کپاس کاشت کر کے زائد ریٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاول پور حافظ محمد شفیق کا کہنا تھا کہ کاشتکار تیلدار اجناس کی کاشت کے بعد اگیتی کپاس کاشت کریں۔کپاس کی پروڈکشن ٹیکنالوجی پر بات کرتے ہوئے محمد کامران جبار سینر زراعت آفیسر کا کہنا تھا کہ کاشتکار اگیتی کپاس کے ٹرپل جین ورائٹیز کاانتخاب کریں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)احمد پور شرقیہ راشد سرور نے بتایا کہ اگیتی کپاس کی کاشت کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔31 مارچ تک پانچ ایکڑ اگیتی کپاس کاشت کرنے پر کاشتکاروں کو 25 ہزار سبسڈی دی جائیگی۔

مزیدخبریں