باگڑ سرگانہ(نامہ نگار)انچارج پٹرولنگ پوسٹ کنڈسرگانہ خان اجمل خان ڈب نے فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ انچارج خان اجمل خان ڈب نے بتایاکہ ڈی ایس پی پٹرولنگ خانیوال محمدامتیاز کی سربراہی میں 10 مقدمات کا اندراج کروایا گیا جبکہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ اور تیز رفتار گاڑیوں کیخلاف کے تحت مقدمات ٗ غیر قانونی/ غیر معیاری LPG سلنڈر استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف مقدمات کا تھانے میں اندراج کرایا گیا۔روڈ یوزرز کو مختلف نوعیت کی 11 ہیلپس فراہم کی گئیں۔بذریعہ ای پولیس ایپ پرسن اور گاڑیوں کو چیک کیا گیا ۔
ایکسل لوڈ مینجمنٹ اور تیز رفتار گاڑی مالکان کیخلاف 10 مقدمات کا اندراج
Mar 09, 2025