عبدالغفور چوہان نے گورنمنٹ ایلمنٹری نور مدرستہ البنات جہلم میں آگاہی لیکچر دیا

Mar 09, 2025

 جہلم(نامہ نگار) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس  پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات کی رو شنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع کی زیرنگرانی انچارج ایجوکیشن ونگ ہارون رشید اور فوکل پرسن عبدالغفور چوہان نے گورنمنٹ ایلمنٹری نو ر مدرستہ البنات جہلم میں آگاہی لیکچر دیا جس میں طلبا کو ٹریفک قوانین کی اہمیت اور ہیلمٹ کا استمال اور قیمتی انسانی جانوں کو کیسا بچایا جاسکتا ہے کے بارے میں لیکچر دیا اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کو روڈ کیسے کراس کرنی ہے اس کے بارے میں بتایا گیا اور موٹر سائیکل پر بیٹھتے وقت اپنا دوپٹہ اور کپڑے سمیٹ کر بیٹھنے کے بارے میں بتایا گیا تاکہ وہ ٹائر میں نہ آئیں اور حادثہ رونما نہ ہو اس کے علاوہ موٹر سائیکل لائسنس کی سہولت کے بارے میں آگاہی دی گئی اور اس بات کی خواہش کا اظہار کیا آئیندہ بھی اس قسم کے آگاہی لیکچر کا انعقاد ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں