اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاسکو کا اعلیٰ سطحی کا اجلاس ہوا،وفاقی وزیر رانا تنویر نے پاسکو کو ذخیرہ شدہ گندم جلد فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی ، ر ا نا تنویر حسین نے کہا کہ گندم کے ذخائر، انتظام اور فروخت کی حکمت عملیوں کا جائزہ لیا گیا،گندم کی فروخت میں شفافیت یقینی بنائی جائے،کسانوں اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی ہدایت کی ،مختلف ایجنسیوں اور صوبوں سے روابط تیز، گندم فروخت کے اقدامات جاری، زرعی ترقی، کسانوں کی فلاح اور غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ملک میں غذائی تحفظ کے لئے حکومت کے سنجیدہ اقدامات،گندم کی خرید و فروخت میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے شفافیت اور مؤثر نظام پر زور دیا ۔
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاسکو کا اجلاس، ذخیرہ شدہ گندم جلد فروخت کرنے کی ہدایت
Mar 09, 2025