لاہور(خبرنگار) لاہور کے علاقہ سندر میں 10کروڑ روپے تاوان کیلئے عریض نامی بچے کے اغوا میں اہم پیشرفت، عدالت نے سوتیلی نانی سمیت 3ملزمان کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ملزم محمد اکرم عرف بٹ ،سجاد حسین ،مہوش بی بی کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے سزا کے فیصلہ کے بعد ملزمان کو جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا، پراسیکیوٹر نیئر نوید کی جانب سے ملزمان کیخلاف شواہد پیش کئے گئے۔
اغواکیس ‘سوتیلی نانی سمیت 3ملزموں کو عمر قید
Mar 09, 2025