کوئٹہ ، سوئی گیس لیکج کے باعث دھماکوں میں اضافہ، ایک ہفتے میں 8 افراد جاں بحق

Mar 09, 2025

کوئٹہ (آئی این پی )کوئٹہ میں  گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سوئی گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکوں میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔کوئٹہ کے سول اسپتال کے برن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر منظور نے بتایا کہ کوئٹہ کے سول اسپتال میں سوئی گیس دھماکوں کے زخمیوں کی تعدا د میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے 48گھنٹوں کے دوران 37 زخمی افراد اسپتال لائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں